بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے ضلع بھر میں ’’نشہ مکت بھارت ابھیان‘‘ کے تحت منشیات کے خلاف گاؤں سطح پر خصوصی مہم شروع کرنے پر زور دیا۔ بڈگام کو منشیات سے پاک بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر گاؤں میں 10 رضاکاروں پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دینے پر زور دیا۔ ڈی سی بڈگام نے ان باتوں کا اظہار کانفرنس ہال بڈگام میں ’نشہ مکت بھارت ابھیان‘‘ کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ DC Budgam Calls for Village Level Campaign on Nasha Mukt Bharat Abhiyan
ڈی سی بڈام نے محکمہ سماجی بہبود کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ’’منشیات کی ابتدائی علامات کی نشاندہی‘‘ کے حوالہ سے ایک تربیتی و بیداری پروگرام منعقد کریں۔ جہاں تمام آشا ورکروں کو اپنے اپنے گاؤں میں گھر گھر مہم چلانے کے لیے تربیت دی جائے۔ تاکہ والدین سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اس کے بارے میں بیدار کیا جا سکے۔