بڈگام: ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لبرو نے ہفتہ کے روز ضلع کیپیکس بجٹ کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی،تاکہ رواں ماہ کے دوران کی گئی فزیکل اور مالی کامیابیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ میٹنگ کے دوران ڈی سی نے ڈسٹرکٹ کیپیکس کے تحت کُل 2545 منظور شدہ کاموں کا جائزہ لیا گیا جن میں 2431 نئے کام اور 114 جاری کام شامل ہیں۔
ڈی سی نے تمام ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ زمین سطح پر تمام کاموں پر کام کے رفتار کو تیز کریں، تاکہ تمام کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔ تمام جاری کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہر زمرے کے تحت کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل ہوں۔انہوں نے کام کو وقت پر مکمل کرنے کے لیے کام کے اس سیزن کو صحیح طریقے سے استعمال کرنے پر زور دیا۔
DC Budgam review Meeting ڈی سی بڈگام نے ڈسٹرکٹ کیپیکس کے تحت ماہانہ فیزیکل اور فئینانشل کامیابیوں کا جائزہ لیا - بڈگام میں ڈی سی کی جائزہ میٹنگ
ڈی سی نے تمام ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ زمینی سطح پر تمام کاموں کی رفتار میں تیزی لائے، تاکہ تمام کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔
ڈی سی بڈگام نے ڈسٹرکٹ کیپیکس کے تحت ماہانہ فیزیکل اور فئینانشل کامیابیوں کا جائزہ لیا
مزید پڑھیں:DC Budgam on TB Eradication بڈگام میں تپ دق کے خاتمے کے لیے سخت اسکریننگ کا مطالبہ
انہوں نے متعلقہ افراد پر زور دیا کہ وہ بھرپور طریقے سے کام کریں اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے اضافی کوششیں کریں۔میٹنگ میں جے ڈی پی رفیق احمد، سی ای او، سی ایم او، اے سی ڈی، اے سی پی، آر اینڈ بی، آر ای ڈبلیو، پی ایچ ای، پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹو انجینئرز اور ضلع کے دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔