ڈی سی بڈگام نے یوم آزادی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا بڈگام: بڈگام ضلع کے ڈپٹی کمشنر اکشے لبرو نے بڈگام میں ضلعی افسران اور مختلف سکیورٹی نمائندوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی، تاکہ آئندہ یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے۔
اس جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس دن کی مرکزی تقریب اسپورٹس سٹیڈیم بڈگام میں منعقد کی جائے گی،جبکہ اسی طرح کی تقریبات سب ڈویژن اور تحصیل سطح پر بھی منعقد کی جائیں گی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں و کشمیر پولیس ، این سی سی، اور سی آر پی ایف کے دستے، مختلف سرکاری اسکولوں کے طلبہ مارچ پاسٹ پریڈ میں حصہ لیں گے۔
اس کے علاوہ مختلف ثقافتی پروگرام بھی تقریبات کا حصہ ہوں گے اور ایک پروقار تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر تقریبات کے احسن انعقاد کے لیے مختلف کمیٹیاں جیسے کہ مہمان نوازی کمیٹی، سٹیج مینجمنٹ کمیٹی، سلیکشن کمیٹی، تشکیل دی گئی۔
دی سی نے مختلف محکموں یعنی تعلیم، پی ایچ ای، آر اینڈ بی، ڈی وائی ایس ایس او، انفارمیشن، صحت، کھیل، ٹریفک، موٹر وہیکلز، پولیس، فلوریکلچر، پی ڈی ڈی، میونسپلٹی اور نیم فوجی دستوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے متعلقہ کاموں کو دیکھیں۔
وہیں مرکزی مقام گراؤنڈ کی سجاوٹ، بیٹھنے کے انتظامات، بجلی کی بلاتعطل فراہمی، پینے کے پانی و ٹینکر سروس، پنڈال، طبی امدادی کیمپ، ایمبولینس کی دستیابی، فائر ٹینڈرز کی تعیناتی، نقل و حمل کی سہولیات، مناسب اور علیحدہ گاڑیوں کی پارکنگ، ریفریشمنٹ، صفائی ستھرائی اور صفائی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مارچ پاسٹ پریڈ ثقافتی پروگراموں، ریفریشمنٹ، ٹرانسپورٹیشن، موبائل ٹوائلٹس وغیرہ پر خصوصی زور دیا گیا۔
مزید پڑھیں:Independence Day 2023 سوشل میڈیا ہینڈلز پر ترنگا، مٹی اور دیا کے ساتھ تصاویر اپلوڈ کریں، ملازمین کو ہدایت
اس موقع پر، ڈی سی بڈگام نے تجویز پیش کی کہ مرکزی پروگرام میں "میری مٹی، میرا دیش" تھیم کے ساتھ ساتھ "نشا مکت بڈگام" اور "سوچھ بڈگام" سے متعلق بینرز آویزاں کیے جائیں۔
اس اجلاس میں ڈی سی بڈگام کے علاوہ ایس ایس پی بڈگام طاہر گیلانی، اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر، سی ایم او، سی ای او، اے سی ڈی، اے سی پی، تمام ایگزیکٹیو انجینئرز، ایس ڈی ایمز، تحصیلدار، دیگر تمام ضلعی اور سیکٹرل افسران، سی آر پی ایف کے نمائندے اور 62-آر آر بھی موجود تھے۔