اردو

urdu

By

Published : Oct 20, 2022, 8:14 AM IST

ETV Bharat / state

Sheikh ul Aalam Urs ڈی سی بڈگام نے شیخ نور الدین نورانیؒ کے عرس کے انتظامات کا جائزہ لیا

شیخ نور الدین نورانی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی بڈگام نے اجلاس منعقد کیا۔ Annual Urs of Sheikh ul Aalam

sheikh ul aalam
sheikh ul aalam

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے شیخ نور الدین نورانی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں انتظامات کا ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ میٹنگ کے دوران ڈی ڈی سی نے انتظامات کا محکمہ وار جائزہ لیا اور متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ تمام انتظامات بشمول اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، مزار کے احاطے اور اطراف کی صفائی، اضافی موبائل ٹوائلٹ کی تنصیب اور مناسب صفائی وستھرائی اور ڈمپنگ کو یقینی بنائیں۔ ہفتہ بھر چلنے والے اس عرس پاک کے آغاز سے پہلے ہی اچھی طرح صفائی ستھرائی کر دیں۔ DC Budgam Review Meeting for Urs of Sheikh ul Aalam in Budgam

شیخ نور الدین نورانی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ

یہ بھی پڑھیں:

ڈی سی نے پی ایچ ای اور پی ڈی ڈی محکموں کو ہدایت کی کہ وہ عرس کے دنوں میں قصبے چرارِ شریف اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔ بلدیہ چرار شریف کے ای او کو ہدایت کی گئی کہ وہ صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام کریں اور مزار کے علاقے سے کچرا باقاعدگی سے اٹھائیں۔ انہوں نے متعلقہ افراد کو کچرا پھینکنے کے لیے کوڑے دان نصب کرنے کی ہدایت کی۔ انہیں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے علاوہ موبائل ٹوائلٹ کی اضافی سہولیات کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ Annual Urs of Sheikh ul Aalam

ایم سی چرار شریف کو محکمہ سیاحت کے ساتھ مل کر مزار کی روشنی اور پارکوں کی خوبصورتی کی ہدایت کی گئی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی وائی ایس پی ٹریفک اور اے آر ٹی او بڈگام عقیدت مندوں کو آنے جانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک فول پروف ٹریفک مینجمنٹ پلان مرتب کریں۔ انہیں ٹریفک کی بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے گاڑیوں کے لیے اضافی پارکنگ کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ جب کہ محکمۂ صحت کو عرس کے دنوں میں خصوصی طور پر معذور عقیدت مندوں کو مطلوبہ طبی سہولیات بالخصوص وھیل چیئرز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ انہیں مزار کے احاطے میں میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

عرس کے دنوں میں ڈی سی نے وقف بورڈ کے منتظم کو اضافی رہائش کے لیے خیمے لگانے کی ہدایت کی۔ ڈی سی نے ایس ڈی ایم چرارِ شریف کو عرس کے دنوں میں بڑے تالاب میں پانی کی بحالی کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو مناسب عوامی سہولت کے لیے ہدایت کی۔ میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر، سی پی او عبدالرشید، ایس ڈی ایم چرار شریف، ایس ڈی پی او چرار شریف، ڈی وائی ایس پی ٹریفک، آر ٹی او بڈگام، اے ڈی ایف سی ایس اور سی اے، تحصیلدار چرار شریف، جے کے کے اوقاف افسر، وقف بورڈ، زیارت شریف کے نمائندے اور مختلف شعبہ جات کے ضلعی سربراہان نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details