اردو

urdu

By

Published : Aug 10, 2023, 4:18 PM IST

ETV Bharat / state

Meri Maati Mera Desh ڈی سی بڈگام کی پنچایت حلقہ مامتھ میں "میری مٹی میرا دیش" پروگرام میں شرکت

ڈی سی بڈگام نے پنچایت حلقہ مامتھ میں "میری مٹی میرا دیش" پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے قوم کے لیے قربانیاں دینے والے ویروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ Meri Maati Mera Desh Programme in Budgam

Meri Mati Mera Desh
Meri Mati Mera Desh

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لبرو نے آج بلاک بڈگام کے پنچایت حلقہ مامتھ میں منعقدہ "میری مٹی میرا دیش" پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے قوم کے بہادروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور قوم کے لیے ان کی بے لوث خدمات اور قربانیوں کو یاد رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر ڈی سی نے مقامی پی آر آئیز کی موجودگی میں ہمارے بہادروں کی یاد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پروگرام کے دوران ڈی سی نے تمام شرکاء کے ساتھ ایک پنچ پران عہد کی قیادت بھی کی جس میں قوم کی تعمیر اور ترقی کے مقصد سے وابستہ رہنے کا وعدہ کیا گیا۔ ڈی سی نے شجرکاری مہم کی قیادت بھی کی اور مادر فطرت کو بچانے پر زور دیا، اس کے علاوہ قومی پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے خوشی سے گایا گیا قومی ترانہ بھی پڑھا۔ آخر میں نوجوانوں کی طرف سے کالاش میں مقدس "مٹی" جمع کی گئی اور مقامی نوجوانوں کی طرف سے کالاش یاترا نکالی گئی جس میں ڈی سی بڈگام نے بھی علاقے کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے شرکت کی۔

ڈی سی بڈگام کے علاوہ پی آر آئیز، اے سی ڈی بڈگام، بی ڈی او، اسکولی بچوں، مقامی نوجوانوں، بزرگوں اور سرکاری افسران نے بھی اس عہد کی تقریب میں شرکت کی۔ یہ بات واضح رہے کہ ملک بھر میں "میری مٹی میرا دیش" کے تحت مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور یہ اس سال کا آنے والے 15 اگست 2023 کا تھیم بھی ہے۔ اس ضمن میں مرکزی سرکار نے پہلے ہی حکم نامہ جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details