اردو

urdu

ETV Bharat / state

DC Budgam's Visit ڈی سی بڈگام نے پی آر آئیز اور پی ایم پیکیج ملازمین کے رہائش کے کام کا معائنہ کیا - پی ایم پیکیج ملازمین کے ٹرانزٹ رہائش تعمیر

ڈپٹی کمشنر اکشے لبرو نے پی ایم پیکیج اور پی آر آئیز کی رہائش کے لیے بنے جارہے ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کیا۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ انفراسٹرکچر پراجیکٹس کو مقررہ مدت میں مکمل کرے۔

dc-budgam-inspects-progress-of-works-on-pri-accommodation-and-transit-accommodation-for-pm-package-employees
ڈی سی بڈگام نے پی آر آئیز اور پی ایم پیکیج ملازمین کے رہائش کے کام کا معائنہ کیا

By

Published : Jul 25, 2023, 8:01 PM IST

ڈی سی بڈگام نے پی آر آئیز اور پی ایم پیکیج ملازمین کے رہائش کے کام کا معائنہ کیا

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر اکشے لبرو نے منگل کے روز کاکن مارن میں کشمیری مائگرنٹ ملازمین کے لیے ٹرانزٹ رہائش کی تعمیر اور شیخ پورہ میں پی آر آئی ممبران کی رہائش کی جگہ کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، جے ڈی پلاننگ، اے سی ڈی، اے سی پی، ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی، تحصیلدار، بی ڈی او اور دیگر افسران شامل تھے۔
مختلف بلاکس میں جاری عمل کا معائنہ کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ٹرانزٹ رہائش کاکن مارن میں 194 فلیٹس پر مشتمل 12 میں سے 10 بلاکس پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ انہوں نے متعلقہ ایجنسی کو بلاکس پر کام کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:DDC Chairperson Budgam ڈی ڈی سی چیئرمین بڈگام کا چاڈورہ اور چرار شریف کے دور دراز دیہاتوں کا اہم دورہ
بعد ازاں ڈی سی نے شیخ پورہ میں جاری پی آر آئیز رہائش کے منصوبے کی پیشرفت کا بھی معائنہ کیا اور مختلف فلیٹس میں اندرونی کاموں کا معائنہ کیا۔ ڈی سی نے کہا کہ یہ منصوبہ تکمیل کے قریب ہے اور جلد ہی جمہوریت کو نچلی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے متعلقہ افراد کے لیے وقف کر دیا جائے گے۔
ڈی سی نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور زیر التواء باؤنڈری وال کی تعمیر، لان اور پاتھ وے ڈویلپمنٹ اور اپروچ روڈ کی تعمیر مکمل کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو مقررہ تاریخ کے اندر مکمل کرنے کی خواہاں ہے تاکہ انہیں جلد از جلد عام لوگوں کے لیے وقف کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details