بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج انتطامیہ نے کانفرنس ہال بڈگام میں ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کا ایک انٹرایکٹو سِیشن کا انعقد کیا۔ اجلاس میں اراکین کی جانب سے اپنے حلقوں کے حوالے سے مختلف مسائل اٹھائے گئے۔ DC Budgam held Interactive session with DDCs and BDCs
Interactive Session In Budgam بڈگام میں انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد
ضلع انتطامیہ بڈگام نے آج کانفرنس ہال بڈگام میں سول اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کا ایک انٹرایکٹو سِیشن منعقد کیا۔ اجلاس میں اراکین کی جانب سے اپنے حلقوں کے حوالے سے مختلف مسائل اٹھائے گئے۔ Interactive Session In Budgam
ایس ایس پی بڈگام نے ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران کے حوالے سے سکیورٹی کے مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوامی نمائندوں کے ساتھ ہے اور انہیں بہتر سکیورٹی اور دیگر مدد فراہم کرنے کے لیے کاربند ہے۔ SSP budgam Interactive session with DDCs and BDCs
اس دوران ڈی سی بڈگام سید فخر الدین حامد نے کہا کہ ڈی ڈی سی، بی ڈی سی اور پی آر آئی جمہوری نظام کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔
مزید پڑھیں:B2V4 Programme بڈگام میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت افسران نے متعدد علاقوں کا دورہ کیا
ڈی سی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈی ڈی سی، بی ڈی سی اور پی آر آئی کے ذریعے عوام کے مسائل سنیں اور انہیں کم سے کم وقت میں حل کرنے میں ان کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے ہم آہنگی اور تعاون کی ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام عوامی نمائندوں کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے اور اس طرح ضلع کی ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔