ضلع بڈگام میں عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا نے کہا کہ ’’گزشتہ تین ہفتوں کے دوران مثبت معاملات میں اضافے کے بعد ضلع میں کئی مائکرو کنٹینمنٹ زونز بنائے گئے گئے ہیں۔‘‘
انہوں نے عالمی وبا کے مثبت معاملات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کے علاوہ کورونا مخالف ویکسین کی خوراک لینے کی بھی تلقین کی۔
کالجوں میں درس و تدریس کے حوالے سے ڈی سی بڈگام نے کہا کہ ’’حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ضلع کے کالجوں میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔‘‘ تاہم انکے مطابق ’’درس و تدریس کے باقاعدہ آغاز سے قبل تدریسی و غیر تدریسی عملہ سمیت 18برس سے زائد عمر کے طلبہ کا کورونا مخالف ویکسین کی خوراک لینا ناگزیر ہے۔‘‘