ڈی سی بڈگام نے ریشی پورہ میں نئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے لئے الاٹ زمین کا معائنہ کیا بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لبرو نے آج ریشی پورہ بڈگام میں مجوزہ نئے 125 بستروں والے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے لئے منظور شدہ زمین کے معائنہ کرنے مقصد سے دورہ کیا۔معائنے کے دوران ڈی سی نے متعلقہ افسران کو باؤنڈری لائن کی حد بندی کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال بڈگام کے حق میں اراضی کی منتقلی اس پیشگی مرحلے کی طرف اشارہ ہے جس پر ضلع بڈگام کے لئے اس میگا ہیلتھ پراجیکٹ کی تکمیل ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے اس پر کام تیز اور مربوط انداز میں کیا جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایل جی منوج سنہا کی قیادت میں اے سی نے حال ہی میں بڈگام میں ایک نئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے حق میں اراضی کی منتقلی کو منظوری دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:Amarnath Yatra 2023 انتظامیہ امرناتھ یاترا کے پُر امن اور خوشگوار انعقاد کیلئے پُرعزم
اس زمین کی منتقلی کے بعد بڈگام کی عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور ایل جی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ بڈگام کا بھی شکریہ ادا کیا۔دورے کے دوران ڈی سی کے ساتھ اے سی آر، چیف میڈیکل آفیسر، متعلقہ تحصیلدار اور لائن ڈپارٹمنٹ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔