بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر اکشے لبرو نے آج ماہانہ سیکٹرل جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع کے مختلف شعبہ جات سے متعلق فلیگ شپ پروجیکٹوں اور اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے پنچایت حلقہ چراری پورہ، پکھر پورہ اور کنڈورہ میں منعقدہ بلاک دیوس کے دوران عام لوگوں کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کے ضمن میں ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔
ان کاموں میں اضافی کلاس روم کی سہولت، کھیل کا میدان، ڈلوان چیک پورہ روڈ، پی ایچ ای اور علاقے میں دیگر منصوبے شامل تھے۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام منظور شدہ منصوبوں پر کام کو پوری قوت کے ساتھ انجام دیا جائے اور عوام الناس کے تمام حقیقی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ماہانہ سیکٹرل جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی نے امرت سروور، پی آر آئی، ٹرانزٹ رہائش، تمام پنچایتوں میں کھیل کے میدانوں کی ترقی سمیت تمام پروجیکٹوں پر تیزی سے کام کی تکمیل پر زور دیا اور جل جیون مشن سے متعلق پروجیکٹوں پر کام کو تیز رفتار بنیادوں پر مکمل کیا جائے، تاکہ پانی کے کنکشن کو یقینی بنایا جا سکے اور ساتھ ہی تمام زیر التواء گھرانوں کو ایک مقررہ مدت میں یہ سہولت فراہم کئی جائے۔
صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات پر ہدایات دیتے ہوئے، ڈی سی نے متعلقہ میونسپل کمیٹیوں کے ای اوز سے کہا کہ وہ گھر گھر کوڑا اٹھانے کے ساتھ ساتھ فضلے کو صاف کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کو یقینی بنانے کو کہا۔
DC Budgam Conducted A Monthly Meeting: 'عوامی مسائل کو جلد از جلد پورا کیا جائے' - Monthly Sectoral review meeting
ڈی سی بڈگام نے فلیگ شپ پروجیکٹوں ؤ لائن ڈپارٹمنٹس کی اسکیموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ماہانہ سیکٹرل جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ چراری پورہ، پکھر پورہ اور کنڈورہ گاؤں میں بلاک دیوس کے دوران ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈی سی بڈگام نے ماہانہ میٹنگ منعقد کرکے کاموں کا جائزہ لیا
مزید پڑھیں:Road Accident In Jammu جموں میں سڑک حادثہ، 10 افراد ہلاک
ایگزن ایریگیشن کو ہدایت دی گئی کہ وہ "کیچ دی رین" پروگرام کے تحت ایک ماڈل پروجیکٹ پر کام شروع کرے اور اسے 30 جون 2023 تک مکمل کریں۔ ڈی سی بڈگام کے علاوہ اس اجلاس میں اے ڈی ڈی سی، ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، ایس ڈی ایمز، اے سی آر، اے سی ڈی، اے سی پی، سی ایم او، سی ڈی پی اوز، سی ای او، تحصیلدار، بی ڈی اوز، مختلف انجینئرنگ ونگز کے افسران، ای اوز اور دیگر متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی۔