اردو

urdu

ETV Bharat / state

Training Session for Sarpanches in Budgam بڈگام میں پی آر آئی ممبران کے لیے تربیتی سیشن منعقد - بڈگام ورکشاپ کا انعقاد

ضلع بڈگام میں سو فیصد صفائی ستھرائی کے ہدف کو یقینی بنائے جانے کے حوالہ سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پی آر آئی ممبران کو تربیت فراہم کی گئی۔ Training Session for PRIs in Budgam

بڈگام میں پی آر آئی ممبران کے لیے تربیتی سیشن منعقد
بڈگام میں پی آر آئی ممبران کے لیے تربیتی سیشن منعقد

By

Published : Sep 27, 2022, 1:24 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پی آر آئی ممبران خصوصاً سرپنچوں کی تربیت کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کی صدارت ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، بڈگام زاہدہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں قریب تین پی آر آئی ممبران نے شرکت کی۔ Budgam Training Session for Sarpanches

بڈگام میں پی آر آئی ممبران کے لیے تربیتی سیشن منعقد

اسسٹنٹ کمشنر پنچایت نے ورکشاپ کے حوالہ سے ایک مجموعی پریزنٹیشن پیش کی جس میں شرکاء کو متعلقہ پنچایتوں کی صفائی کے لیے دیگر پی آر آئیز کی جانب سے تیار کردہ صفائی کے منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ورکشاپ میں SBM-G 2.0 کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی سی بڈگام نے کہا کہ ورکشاپ کا اصل مقصد دیہات کو سو فیصد صاف رکھنا ہے۔ DC Budgam Chairs Training session for Sarpanches

ڈی سی بڈگام نے سرپنچوں پر زور دیتے ہوئے کہا: ’’دیہات کو صاف ستھرا رکھنا عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس کوشش میں جہاں عام لوگوں، این جی اوز اور دیگر اداروں کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں وہیں اس ضمن میں انتظامیہ کا بھی مکمل تعاون رہے گا۔ ڈی سی بڈگام نے ورکشاپ کے دوران زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہر گاؤں کو خود کفیل ہونے کی ضرورت ہے تاکہ پالیسی پر سو فیصد عمل درآمد ہو سکے۔‘‘

دریں اثناء، ورکشاپ میں ڈی سی نے ہدایات جاری کیں کہ روڈ ویز، ندی نالوں اور عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے کہا: ’’روڈ ویز، ندی کے کناروں اور عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، تاکہ آنے والے دنوں میں تمام سڑکیں صاف ہو جائیں گی۔ ‘‘ صفائی ستھرائی کے حوالہ سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گاؤں کو نوازا جائے گا اور مراعات بھی دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:Back to Village IV: ڈی سی بڈگام نے بیک ٹو ولیج IV کی تیاریوں کا لیا جائزہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details