بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے آج کانفرنس ہال بڈگام میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اے آر ٹی او بڈگام منظور احمد نے ضلع میں تشکیل دی گئی روڈ سیفٹی کمیٹی کے کام کو ایجنڈا وار تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً رواں مالی سال میں اب تک سڑک حادثات کے متاثرین کو 4 لاکھ روپے بطور معاوضہ دیا گیا ہے۔Road Safety Committee Meeting
روڑ سیفٹی کے تمام اقدامات کو صحیح معانوں میں لاگو کرنے پر زور دیتے ہوئے، ڈی سی بڈگام نے چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ حادثے کے متاثرین کو فوری اعداد و شمار کے اشتراک کے لیے ایک نوڈل افسر کو نامزد کریں تاکہ زخمیوں یا لواحقین کے لیے فنڈ ریلیز کیا جا سکے۔ اسی طرح کی ہدایات محکمہ ریونیو کو دی گئی کہ متاثرہ کی موت کے فوراً بعد انحصاری سرٹیفکیٹ فراہم کیا جائے۔ DC Budgam chairs road safety committee
وہیں ڈی سی نے اے آر ٹی او کو ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی پالیسی بنانے کی ہدایت کی۔ آر اینڈ بی اور دیگر متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ سڑکوں پر نظر آنے والے نشانات کی تنصیب کریں، خاص طور پر اسکولوں اور دیگر حادثات کے امکان والے مقامات کو، تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے ڈرائیوروں، حادثات کے شکار علاقوں کے مکینوں کو فسٹ ایڈ و کویک ایکشن کے لیے تربیت دینے کے علاوہ آگاہی کیمپوں، ٹریننگز اور ریلیوں کے شیڈول کو ایک ماہ سے پہلے شیئر کرنے کی ہدایت کی تاکہ سبھی میں اچھی طرح سے ہم آہنگی ہو۔ Transport Authority Meeting in Budgam