اردو

urdu

ETV Bharat / state

Public Darbar Held in Budgam: عوامی دربار میں ڈی سی بڈگام کی شرکت

ڈی سی بڈگام نے عوامی شکایات سننے کے بعد متعلقہ حکام سے لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی ہدایت دی۔ DC Budgam Chairs Public Darbar

Public Darbar held in Budgam: عوامی دربار میں ڈی سی بڈگام کی شرکت
Public Darbar held in Budgam: عوامی دربار میں ڈی سی بڈگام کی شرکت

By

Published : Apr 9, 2022, 7:29 PM IST

ضلع بڈگام کے ہائی اسکول پیرس آباد بلاک واٹرہیل میں عوامی دربار کا انعقاد کیا گیا۔ Public Darbar held in Budgam ڈپٹی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے عوامی دربار کی صدارت کی۔ DC Budgam Chairs Public Darbar اس موقع پر واٹرہیل، شولی پورہ، آباد پورہ دیگر دیہات کے سرپنچوں، پنچوں سمیت دیگر پی آر آئی ممبران نے ڈی سی سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو اپنے اپنے علاقہ جات کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈی سی بڈگام نے شالی پورہ اور پیرس آباد کے درمیان مین روڈ کی میکڈمائزیشن کا کام شروع کرنے کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ Budgam Public Darbar۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو پیرس آباد اور بونہامہ کے درمیان سڑک کی تعمیر اور پیرس آباد کو بونہامہ کے راستے بیرواہ علاقہ کے باقی حصوں سے جوڑنے والے پل کی تعمیر کا کام شروع کرنے کی بھی ہدایت دی۔

عوامی دربار میں ڈی سی بڈگام کی شرکت

عوامی دربار کے دوران لوگوں نے سڑکوں کی میگڈمائزیشن، پی ایچ ای میں NTPHC کی اپ گریڈیشن اور ڈینٹسٹ، ویٹرنری کی سہولت سمیت عملہ کی تعیناتی تجاوزات کے خلاف مہم، ایچ ٹی اور ایل ٹی لائنوں میں مرمت، آباد پورہ اور دیگر ملحقہ دیہات کے لیے پانی کی نئی پائپ لائن سمیت دیگر مطالبات ڈی سی کے سامنے رکھے۔

ڈی سی بڈگام نے عوامی شکایات سننے کے بعد متعلقہ حکام سے لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری طور ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی ہدایت دی۔ دورے کے دوران ڈی سی نے گورنمنٹ ہائی سکول کا بھی معائنہ کیا اور طلباء اور اساتذہ سے بات چیت کے علاوہ اسکول میں میسر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ بعد ازاں، ڈی سی نے آباد پورہ میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے پر بھی زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details