بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے ہفتہ وار انٹر ڈپارٹمنٹل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران ڈی سی نے تمام محکمہ جات کا سیکٹر وار تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی سی بڈگام نے زیر التواء کاموں کی وقت پر تکمیل اور ان کے اخراجات کو وقت پر میسر رکھنے پر زور دیا۔ تمام کاموں کے دی گئی ٹائم لائن کے اندر اندر مکمل کی ہدایت دی گئی۔ Inter Departmental Meeting in Budgam
ڈی سی بڈگام کو ضلع میں اب تک مکمل کئے گئے منصوبوں اور ان پر خرچ کئے جا چکے بجٹ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ وہیں متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام زیر التوا کاموں کو اپنے طے شدہ مدت سے پہلے مکمل کر لیں۔ اجلاس کے دوران ضلع میں سوچھ بھارت مشن کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، متعلقہ افسران کو ہدایات دی گئی کہ وہ اپنے اپنے دفتروں کے احاطوں کی صفائی ستھرائی کو عملی طور پر یقینی بنائیں۔