بڈگام:ڈپٹی کمشنر بڈگام، ایس ایف حامد نے بلاک پرنیوا کے پنچایت حلقہ پھالچھل میں منعقدہ گریونس ریڈریسل (عوامی شکایات) کیمپ کی صدارت کی۔ کیمپ میں پھلچل، نونر، بگرو، دریگام سمیت دیگر ملحقہ دیہات کے پی آر آئی نمائندوں، سیول سوسائٹی ممبران سمیت دیگر معزز شہریوں نے شرکت کرکے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے ڈی سی کو آگاہ کیا۔
ڈی سی نے عوامی نمائندوں کی جانب سے اجاگر کیے گئے مسائل اور شکایات سننے کے مطابق متعلقہ حکام سے مطلوبہ تعمیری کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی بڈگام نے سید صالحہ ڈبلیو ایس ایس پر جاری تعمیری کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے ہدایات جاری کیں تاکہ فالچل سمیت ملحقہ دیہات میں رہائش عوام کو مناسب پورٹیبل واٹر سپلائی فراہم کی جا سکے۔
ڈی سی نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ جنگی بنیادوں پر گائوں پھلچل اور دریگام میں کھیل کے میدانوں کی تعمیر کے لیے موزوں اراضی کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس پر کام کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ مقامی نوجوانوں کو کھیل سرگرمیاں جاری رکھنے میں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کیمپ کے دوران پی ڈی ڈی حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ نونر- فالچل اور بگرو- نونر HT ترسیلی لائنز میں بہتری کے لیے فوری طور سروے انجام دیں۔