بڈگام (جموں و کشمیر):وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں خانصاحب علاقے کے پنچایت حلقہ آریگام میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بڈگام، ایس ایف حامد نے بلاک دیوس پروگرام کی صدارت کی۔ اس موقع پر پارنیوا اور خانصاحب کے ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی آریگام، پی آر آئی ممبران اور آریگام، فریسٹاور، کیچ، ندی پورہ، بگرو اور دیگر ملحقہ دیہات کے نوجوانوں کے وفود نے ڈی سی کے سامنے اپنے مطالبات رکھے۔
ڈی سی نے عوام کے مسائل سننے کے بعد سبھی حقیقی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈی سی نے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ کشادگی، ڈرینیج، پانی کی نکاسی لوگوں کو فراہم کیے جانے والے پینے کے صاف پانی، صحت عامہ، ویٹنری، بجلی سمیت عوام کو فراہم کی جا رہی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی نے زراعت، ہارٹیکلچرس وغیرہ کے حوالہ سے بھی معلومات حاصل کیں۔