بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے بلاک بی کے پورہ کے پنچایت حلقہ کزویرہ میں منعقدہ بلاک دیوس کی صدارت کی۔ اس موقع پر کزویرہ، گوہر پورہ، سانزی پورہ، نوبگ، کیسرملہ، بگام اور دیگر ملحقہ دیہاتوں کے پی آر آئیز سمیت دیگر معززین نے ڈی سی کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ ڈی سی نے عوامی وفود کی شکایات سننے کے بعد حکام سے عوام کو بنیادی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ BK Pora Budgam block Diwas
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے فلٹریشن پلانٹ سنجی پورہ کو دس نومبر سے قبل شروع کرنے کے لیے متعلقہ افسران سے کام میں سرعت لائے جانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ پروجیکٹ گوہر پورہ، کزویرا، سانزی پورہ اور دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔‘‘ انہوں نے علاقے میں لفٹ اریگیشن اسکیموں اور جے جے ایم کے دیگر کاموں اور فلٹریشن پلانٹ قیسرمولہ پر جاری کام میں بھی تیزی لائے جانے پر زور دیا۔