بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر، اکشے لبرو، نے ضلع میں ’’خسرہ - روبیلا‘‘ کے مکمل خاتمے سے متعلق ضلع سطح کے ٹاسک فورس کی منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران ڈی سی نے ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر آگاہی پھیلانے اور ٹارگٹ گروپ کی اسکریننگ پر زور دیا تاکہ نہ صرف بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے بلکہ اس کا ضلع سے مکمل طور پر خاتمہ بھی کیا جا سکے۔
ڈی سی بڈگام نے امید ظاہر کی کہ ’’محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ آئی سی ڈی ایس کے عہدیداران، آنگن واڑی کارکنان اور اسکول کے اساتذہ چیف ایجوکیشن آفیسر، بڈگام کے ذریعے ضلع کو خسرہ-روبیلا سے پاک بنانے کے لیے مربوط کوششیں کریں گے جس طرح 2021 میں ضلع کو ٹی بی سے پاک بنانے میں ایک خاص طریقے سے کام کیا گیا تھا۔‘‘