اردو

urdu

ETV Bharat / state

Budgam Cyber Awareness: بڈگام میں سائبر جرائم سے متعلق آگاہی

بڈگام پولیس نے اسپرنگ بڈس اسکول اومپورہ، پولیس اسٹیشن چاڈورہ اور پولیس اسٹیشن چرار شریف میں سائبر کرائم بیداری پروگرامز کا اہتمام کیا۔ Cyber Awareness Programme Held in Various part of Budgam

بڈگام میں سائبر جرائم سے متعلق آگاہی
بڈگام میں سائبر جرائم سے متعلق آگاہی

By

Published : Dec 8, 2022, 11:14 AM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں عوام الناس کو سائبر کرائمز کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے، بڈگام پولیس نے اسپرنگس بڈس اسکول اومپورہ، پولیس اسٹیشن چاڈورہ اور پولیس اسٹیشن چرار شریف میں سائبر کرائم سے متعلق آگاہی کے تین الگ الگ پروگرامز منعقد کیے۔ Budgam Police Organised Cyber Awareness Programme

اسپرنگس بڈس اسکول اومپورہ میں منعقدہ پروگرام میں پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت اسکول کے طلباء اور سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی۔ اس موقعے پر ایڈیشنل ایس پی بڈگام نے مختلف قسم کے سائبر خطرات اور اس سے متعلق سرگرمیوں مثلاً آئیڈینٹی تھیفٹ، کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹاکنگ، پورنوگرافی وغیرہ کے بارے میں بتایا۔ Cyber Awareness Budgam

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے چیئرنگ آفیسر نے شرکاء کو مشورہ دیا کہ وہ انٹرنیٹ پر سرفنگ کرتے وقت ہوشیار رہیں اور سائبر مجرموں کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے شرکاء سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل لین دین اور استعمال میں سوشل میڈیا ایپلی کیشنز سے منسلک خطرات کے بارے میں بھی آگاہی پھیلائیں۔ شرکاء کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ مختلف انٹرنیٹ ایپلی کیشنز کے بارے میں جانے بغیر ان کی لنکس کو نہ کھولیں یا ان پر کلک نہ کریں۔ پولیس اسٹیشن چاڈورہ، اور چرار شریف میں بھی اسی طرح کے آگاہی پروگرامز کے دوران شرکاء کو سائبر کرائم کے حوالہ سے آگاہی دی گئی اور انہیں اس معلومات کو آگے پھیلانے پر بھی زور دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details