اردو

urdu

ETV Bharat / state

Budgam Police Cyber awareness: بڈگام میں سائبر اویرنس پروگرام - بڈگام سائبر کرائم بیداری

جموں و کشمیر پولیس نے پولیس اسٹیشن بڈگام، پولیس اسٹیشن بیروہ اور پی ایس خان صاحب میں سائبر جرائم سے متعلق آگاہی پروگرامز کا اہتمام کیا۔ Cyber awareness in Budgam

بڈگام میں سائبر اویرنس پروگرام
بڈگام میں سائبر اویرنس پروگرام

By

Published : Feb 9, 2023, 11:59 AM IST

بڈگام:سائبر جرائم کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے بڈگام پولیس نے کئی پولیس اسٹیشنز میں بیداری پروگرامز کا اہتمام کیا۔ پولیس اسٹیشن بڈگام میں آگاہی پروگرام کی میزبانی انسپکٹر مدثر نظر، پی ایس بیروہ میں سب انسپکٹر اطہر نذیر اور پولیس اسٹیشن خانصاحب میں سب انسپکٹر سہیل احمد نے انجام دی۔ سائبر آگاہی پروگرامز میں متعلقہ پولیس اسٹیشنز کے دائرہ حدود میں آنے والے علاقوں کے ذی عزت شہریوں نے شرکت کی۔

آگاہی پروگرام کے دوران متعلقہ پولیس افسران نے سائبر خطرات اور سائبر جرائم کی مختلف اقسام خاص انٹرنیٹ سرفنگ کے دوران ہونے والی ’’شناختی چوری‘‘، (آئیڈینٹیٹی تھیفٹ) کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹاکنگ، پورنوگرافی اور او ٹی پی فراڈ (OTP Fraud) وغیرہ کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ OTPs یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور پاس ورڈز ہر گز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

مزید پڑھیں:Cyber Awareness in Pulwama پلوامہ میں سائبر جرائم سے متعلق بیداری

افسران نے انٹرنیٹ بینکنگ اور آن لائن لین دین کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے طریقے بھی بتائے۔ شرکاء کو نامعلوم افراد کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کرنے یا سوشل میڈیا پر غیر مستند افراد کے ساتھ چیٹ (بات چیت) کرنے سے بھی خبردار کیا گیا۔ منتظمین کے مطابق اس طرح کے آگاہی پروگرامز کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں اور طلباء میں سائبر فراڈ کے بارے میں آگاہی کو عام کرنا کرنا ہے۔ شرکاء نے سائبر بیداری پروگرامز کے انعقاد اور عام لوگوں کو مختلف سائبر کرائمز کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے بڈگام پولیس کی کوششوں کی ستائش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details