اردو

urdu

Azadi Ka Amrit Mahotsav: بڈگام میں ثقافتی پروگرام منعقد

By

Published : Jan 4, 2022, 9:39 AM IST

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت پنچایت گھر شیخ پورہ بڈگام میں ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے محفل کو مسحور کر دیا۔ یہاں آئے سامعین نے اس محفل کا لطف اٹھایاAzadi Ka Amrit Mahotsav۔

Azadi Ka Amrit Mahotsav
بڈگام میں ثقافتی پروگرام منعقد

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت پنچایت گھر شیخ پورہ بڈگام میں ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیاCultural programme held at panchayat Ghar Sheikh pora۔

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت محکمہ اطلاعات کشمیر کے کلچرل یونٹ نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر بڈگام کے تعاون سے پنچایت گھر شیخ پورہ میں ایک دن کے ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا۔


اس موقع پر مختلف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے محفل کو مسحور کر دیا۔ یہاں آئے سامعین نے اس محفل کا لطف اٹھایا۔

دریں اثناء متعلقہ افسران نے بتایا کہ یہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے تحت مختلف پنچایت گھروں میں منعقد کی جانے والی سیریز کا ایک حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہندواڑہ: آزادی کا امرت مہوسوت کلچرل پروگرام کا انعقاد




اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے اور ان کے علاوہ مقامی سرپنج غلام محمد ڈار ،پی آر آئی کے دیگر اراکین، معززین اور دیگر مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details