اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی ماری - etv bharat

جس سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی ماری اس کی شناخت کیرالہ کے آمر جوتی کے طور پر ہوئی ہے۔

سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی ماری
سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی ماری

By

Published : Mar 11, 2021, 10:45 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ اہلکار بڈگام کے شیخ پورہ علاقے میں تعینات تھا۔

سی آر پی ایف اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے اپنے کیمپ کے اندر ہی خود کو گولی ماری۔ حادثے کے بعد سی آر پی ایف اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی ماری ان کی شناخت کیرالہ کے آمر جوتی کے طور پر ہوئی ہے۔

امر جوتی اناسی سی آر پی ایف بٹالین شیخ پورہ میں اپنی ڈیوٹی دے رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details