وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر بڈگام میں ایک کرائم و سیکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران امن و امان کی صورتحال اور ضلع میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مختلف حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پولیسنگ کے مختلف پہلوؤں بشمول مقدمات کی تفتیش، جرائم کو ٹھکانے لگانے، تصدیق، NDPS کے نمٹانے، UAPA کیسوں، تفتیشی کارروائیوں اور جوابدہ پولیسنگ سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ Security Review Meeting in Budgam
افسران کے ساتھ بات چیت کے دوران، ایس ایس پی بڈگام نے اپنے متعلقہ علاقوں میں انسداد بغاوت اور سیکورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے کے علاوہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اہمیت کو دہرایا۔ افسران پر زور دیا گیا کہ وہ منشیات کی بدعت کے خلاف لڑنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اور سماجی جرائم کی روک تھام کے لیے لگن سے کام کریں۔ ایس ایس پی بڈگام نے افسران پر زور دیا کہ وہ زیر تفتیش فوجداری مقدمات کو مقداری اور معیاری طور طریقے سے نمٹانے کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کریں جو مٹی اور معدنیات کی غیر قانونی کھدائی میں ملوث ہیں۔