اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں ریکارڈ توڑ کیسز - کورونا وائرس انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلنے لگا

نائٹ کرفیو نافذ کرنے کے باوجود کورونا وائرس کے کیسز میں کافی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار سے زائد نئے مثبت معاملے درج کیے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں ریکارڈ توڈ کیسز
جموں و کشمیر میں ریکارڈ توڈ کیسز

By

Published : Apr 10, 2021, 7:54 PM IST

Updated : Apr 11, 2021, 3:06 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلنے لگا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اس وائرس نے مزید ایک ہزار پانچ افراد کو اپنا مریض بنایا ہے۔ وہیں چھ لوگوں کی موت ہوئی ہے،جبکہ تین سو انسٹھ افراد اس مہلک بیماری سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

کشواڑ واحد ایسا ضلع جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی بھی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا۔

نئے معاملوں کے ساتھ ہی یوٹی میں اب کورونا وائرس سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سینتیس ہزار چار سو و پچہتر ہو گئی ہے۔

تازہ کیسز میں سات سو چھ وادی کشمیر سے ہیں جبکہ جموں خطے میں دو سو ننانوے نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ گرمائی دارالحکومت سرینگر اس وائرس کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سرینگر میں باقی اضلاع کے مقابلے کئی گنا زیادہ مثبت معاملے سامنے آرہے ہیں۔ سرینگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار سو بیانوے نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔

بارہمولہ سے ترانوے، بڈگام سے پچیس، پلوامہ سے اکتیس، کپواڑہ سے چودہ، اننت ناگ سے بتیس، بانڈی پورہ سے پانچ، گابدربل اور شوپیاں سےتین تین جبکہ کولگام سے آٹھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ادھر جموں ضلع میں کورونا وائرس نے مزید ایک سو تراسی افراد کو اپنا مریض بنایا ہے۔ وہیں ادھمپور میں سترہ، راجوری سے دو، ڈوڈہ سے دو، کٹھوعہ سے بیس، سانبہ سے گیارہ، پونچھ سے دو رامبن سے چار اور ریاسی سے اٹھاون افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین سو انسٹھ مزید افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد اب ایک لاکھ اٹھائیس ہزار چھ سو اکانوے ہو گئی ہے۔

اب تک اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے دو ہزار انتیس افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔ جموں کشمیر میں اب چھ ہزار سات سو پچپن فعال معاملے ہیں۔

Last Updated : Apr 11, 2021, 3:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details