اردو

urdu

ETV Bharat / state

چرارشریف میں خصوصی سیمپلینگ سنٹر کا قیام - تفصیلات دیتے ہوئے ایس ڈی ایم چاڈورہ پرنس نورالحمید

ماڈل ڈگری کالج چرارِشریف کے قرنطینہ مرکز میں آج چوتھی مرتبہ خصوصی سیمپلینگ سنٹر کا قیام عمل میں آیا۔

چرارشریف  میں خصوصی سیمپلینگ سنٹر کا انعقاد
چرارشریف میں خصوصی سیمپلینگ سنٹر کا انعقاد

By

Published : Jun 4, 2020, 10:38 AM IST

چرارشریف میونسپل کمیٹی سے وابستہ تقریباً 20 فیلڈ ورکرز، 15 رضاکاران (نان کووڈ) تجارت پیشہ اور مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے دوسرے 38 اشخاص کے بی ایم او چرارشریف ڈاکٹر مستورہ اقبال اور نوڈل افسر ڈاکٹر جان محمد کی نگرانی میں ایک خصوصی میڈیکل ٹیم کے زریعے کوڈ-19 ٹیسٹ کے لیے 72 نمونے حاصل کئے گیے۔

چرارشریف میں خصوصی سیمپلینگ سنٹر کا انعقاد

تفصیلات دیتے ہوئے ایس ڈی ایم چاڈورہ پرنس نورالحمید نے بتایا کہ کالج میں آج موجودہ حالات کے مدنظر چوتھی مرتبہ خصوصی طور ایسا انتظام کرنا پڑا کیونکہ میونسپل کمیٹی کے فیلڈ ورکروں نے وبائی صورت حال سے نمٹنے کیلئے زمینی سطح پر سخت محنت کی، ایسے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی کے متعلق خیال رکھنا سرکار کی اولین ذمہ داری بنتی ہے۔ اس طرح سسپیکٹ یا رضاکارانہ طور اپنا میڈیکل چک اپ کرانے کیلئے سامنے آنے والے ہر ضرورت مند کے لئے ایس ڈی ایچ چرارشریف میں روزانہ بنیادوں پر میڈیکل خدمات پہلے سے میسر رکھئے گئے ہیں۔

میڈیکل نوڈل افسر ڈاکٹر جان محمد نے کل ملا کر 72 افراد کے نمونے حاصل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ چراشریف ٹاؤن کے کچھ دکاندار میونسپل کمیٹی کا سینٹری اسٹاف اور تحصیل بھر کے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے باقی دوسرے اشخاص جن میں کچھ حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

سب ڈسٹرک ہسپتال چرارشریف کی بی ایم او نے ڈی سی بڈگام، سی ایم او اور ایس ڈی ایم چاڈورہ اور چرارشریف کے ایس ایچ او کا شکریہ ادا کیا کہ ان سب کی کوششوں اور تعاون کے بدولت ہی ایسے کیمپ منعقد کیے جاسکتے ہیں۔

مذکورہ کالج کے احاطے میں موجود ایک دکاندارغلام محمد صوفی نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ''اپنے عیال کو ساتھ لیکر نمونہ دینے کیلئے بذات خود آیا ہے کیونکہ عالمی صورت حال کو دیکھ کر محکمہ صحت کی طرف سے واضح کردہ ایڈوائزری پر عمل کرنے میں ذاتی تجزیہ بھی اپنا مقام یا مطلب رکھتی ہے۔ چونکہ سیمپل یہی پر لیا جاتا تھا لہذا اپنا نام درج کروایا تھا اور اس کی وجہ سے ہمیں کہی اور جانے کی نوعیت نہیں آئی اسکے لیے تحصیل انتظامیہ کا ہم شکر گزار ہے۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details