اطلاعات کے مطابق آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ خاتون کی موت واقع ہوگئی ہے۔ سرینگر کے سی ڈی ہسپتال میں خاتون کا انتقال ہوا۔
وہیں سرینگر کے بمنہ علاقے کی ایک فوت شدہ خاتون کا کووڈ 19 ٹسٹ مثبت پایا گیا ہے۔خاتون کی گزشتہ روز موت ہوئی تھی۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے ترجمان ڈاکٹر سلیم خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ متوفی خاتون کی عمر 80 سال تھیں اور انہیں 19 مئی کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں نمونیا اور ہیپر ٹنشن کے عارضی کے بیماریوں میں مبتلا پانے کے بعد داخل کیا گیا تھا-
انکا کہنا تھا کہ 20 مئی کو اس خاتون کی موت ہوگئی، اور آج یعنی جمعرات کو انکا کووڈ 19 کا ٹسٹ مثبت پایا گیا ہے-
وادی میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کورونا میں مبتلا 8 مریضوں کی موت واقع ہوچُکی ہے۔ تاہم ان میں اکثر مختلف نوعیت کی دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے اور 8 میں سے 6 کی عمر پچاس برس سے زیادہ تھی۔
وادی کشمیر میں اب تک وائرس سے ضلع سرینگر میں 6 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ بارہمولہ اور اننت ناگ میں چار چار، بڈگام میں 2 اور باںڈی پورہ اور کولگام میں ایک ایک فرد کی موت واقع ہوئی ہے۔ جبکہ جموں میں دو کی موت ہوئی ہے۔
جموں و کشمیر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے مزید 74 مثبت کیسز بھی سامنے آگئے، اس طرح سے ان مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1420 ہوگئی ہے۔ ان مثبت معاملات مین سے 724 سرگرم معاملات ہیں۔ 19 کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 678 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 560 جبکہ جموں صوبے میں 134 ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں اب تک 122964 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 33113 افراد کو ہوم کورنٹائن میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹائن مراکز بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 694 افراد کو ہسپتال کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ 86 کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 69161 افراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اب تک 101950 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 20 مئی 2020ء کی شام تک 100560 نمونوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔
بتا دیں کہ لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جبکہ متعدد افراد اب تک حراست میں لیے گئے ہیں۔شہرو دیہات میں احتیاط کے طور پرسخت ترین بندشیں عائد ہیں۔