اردو

urdu

ETV Bharat / state

عدالت نے بیوی کا قتل کرنے والے شوہر کو مجرم قرار دیا - بڈگام فاسٹ ٹریک کورٹ

بڈگام ضلع کی ایک فاسٹ ٹریک عدالت نے ہفتہ کے روز ایک شخص کو اپنی بیوی کے قتل کا مجرم قرار دیا۔عدالت 23 نومبر کو مجرم کی سزا پر دلائل کی سماعت شروع کرے گی۔

court-convicts-man-of-killing-his-wife-in-budgam
عدالت نے بیوی کا قتل کرنے والے شوہر کو مجرم قرار دیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 3:39 PM IST

بڈگام:جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں ایک فاسٹ ٹریک عدالت نے ہفتہ کو ایک شخص کو 12 سال قبل اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں مجرم قرار دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج (فاسٹ ٹریک) بڈگام کی عدالت نے مشتاق احمد پنڈت عرف بلال کو مئی 2011 میں اپنی بیوی سمیرا جان کو بڈگام ضلع کے کرالہ پورہ علاقہ میں اپنے گھر میں قتل کرنے کا مجرم قرار دیا۔

جج اعجاز احمد خان نے 90 صحفات پر مشتمل آرڈر میں کہا کہ" اگرچہ ملزم کو موقع فراہم کیا گیا تھا کہ وہ اپنا دفاع کرے، جس نے اس حادثے (وقوعہ) کے دن موقع پر موجود نہ ہونے کا اعتراف کیا تھا، وہ کوئی ایسی صورت پیش نہیں کرسکا جس سے یہ ظاہر ہو کہ ملزم قتل کے دن موقع پر موجود نہیں تھاـ"

مشتاق احمد پنڈت کو آر پی سی کی دفعہ 302 کے تحت قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ جموں و کشمیر ریاست کو 2019 میں دو مرکزی زیر انتظام یو ٹیز میں تقسیم کیا۔ ان دونوں علاقوں میں تنظیم نو قانون سے قبل تمام جرائم کا مقدمہ رنبیر پینل کوڈ یعنی آر پی سی تعزیرات ہند کے مساوی کے تحت چلایا جاتا تھا جو اب انڈین پینل کوڈ یعنی آئی آر پی سی کے تحت چلائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:


کیس کی تفصیلات کے مطابق سمیرا جان یکم مئی 2011 کو اپنے شوہر کے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں اور اس کی پیٹ میں چھری گھونپی گئی تھی۔ مقتول کا شوہر جرم کے فوراً بعد جائے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ اس جرم کو انجام دینے کے بعد وہ دہلی فرار ہوگیا تھا اور پھر جموں چلا گیا تھا جہاں اسے 13 مئی 2011 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کیس کے سلسلے میں عدالت 23 نومبر کو مجرم کی سزا پر دلائل کی سماعت شروع کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details