اردو

urdu

ETV Bharat / state

Covid Vaccination for Kids in Budgam: بڈگام میں 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کی ٹیکہ کاری شروع - بائز مڈل اسکول خانپورہ

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر شہباز احمد مرزا نے 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کورونا مخالف ویکسینیشن مہم کا آغاز Corona Vaccine for 12 to 14 years age group in Budgam کیا۔

Covid Vaccination for Kids in Budgam: بڈگام میں 12سے 14سال کی عمر کے بچوں کی ٹیکہ کاری شروع
Covid Vaccination for Kids in Budgam: بڈگام میں 12سے 14سال کی عمر کے بچوں کی ٹیکہ کاری شروع

By

Published : Mar 17, 2022, 4:45 PM IST

ضلع بڈگام کے بائز مڈل اسکول خانپورہ میں 12سے 14سال کی عمر کے بچوں کے لیے کورونا مخالف ویکسینیشن مہم کا افتتاح Corona Vaccine for 12 to 14 years age group in Budgamکرتے ہوئے ڈی سی بڈگام نے کہا کہ ’’ضلع بھر میں 33000 بچوں کو اس مہم کے تحت ویکسین کی خوراک مفت فراہم کی جائے گی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں حفاظتی ٹیکے لگانے کے مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں 12سے 14برس کی عمر کے بچوں کو ٹیکہ Covid Vaccination for Kids in Budgamلگائے جائیں گے۔

ڈی سی نے مزید کہا کہ یہ مہم بچوں کی حفاظت اور ان کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی ہدایت کے تحت چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے والدین پر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لیے منتخب مراکز پر لے جانے پر زور دیا، وہیں انہوں نے اساتذہ سے بھی طلبہ کو ویکسین کی ڈوز دیے جانے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

محکمہ صحت سمیت دیگر افراد کی سرہنا کرتے ہوے ڈی سی نے کہا کہ ضلع نے پہلے ہی 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسینیشن کے دونوں ڈوز دینے کا صد فیصد ہدف مکمل کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ 15 سے 17 سال کی عمر کی صد فیصد آبادی کو پہلا ڈوز دیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:بڈگام میں ویکسینیشن مہم جاری

ڈی سی بڈگام نے مزید کہا کہ ہیلتھ ورکرز، سمیت 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی بوسٹر ڈوز دی جا چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details