اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع بڈگام میں ہفتہ سے کورونا کی ٹیکہ کاری شروع - کورونا ٹیکہ کاری

وادی کشمیر کے بیشتر اضلاع کی طرح ضلع بڈگام میں بھی کورونا کی ٹیکہ کاری کے لیے محکمہ صحت تندہی سے کام کر رہا ہے۔

ضلع بڈگام میں ہفتہ سے کورونا ٹیکہ کاری کا عمل شروع ہوگا
ضلع بڈگام میں ہفتہ سے کورونا ٹیکہ کاری کا عمل شروع ہوگا

By

Published : Jan 15, 2021, 7:01 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آئندہ کل سے عالمی وبا کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ٹیکہ کاری کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

ضلع بڈگام میں پہلے مرحلے میں ہفتہ کو دو سو ہیلتھ ورکروں کو ٹیکہ لگایا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ضلع بڈگام میں ہفتہ سے کورونا ٹیکہ کاری کا عمل شروع ہوگا

ضلع اسپتال بڈگام میں اس سلسلے میں ایک خصوصی اور علیحدہ وارڈ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، جہاں پر ہیلتھ ورکروں کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔

سی ایم او بڈگام نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی وارڈ کو پوری طرح سے سینیٹائز کیا گیا ہے، سماجی دوری کے ساتھ ساتھ صفائی کا بھی دھیان رکھا گیا ہے۔

اس ضمن میں اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے وارڈ میں فراہم کی جا رہی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

سی ایم او بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین نے کورونا ٹیکہ کاری کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’کل (ہفتہ کو) ضلع اسپتال، بڈگام اور ایس ڈی ایچ ماگام میں پہلے مرحلے کے تحت دو سو ہیلتھ ورکروں کی ٹیکہ کاری کا عمل شروع کیا جائے گا۔‘‘

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ضلع بڈگام میں اب تک 7,694 افراد اس مہلک بیماری کا شکار ہوئے ہیں جن میں سات ہزار پانچ سو ستائیس صحت یاب ہوئے ہیں۔ وہیں کورونا وائرس کی وجہ سے ضلع میں ایک سو تیرہ افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details