ضلع بڈگام میں بھی لاک ڈاؤن کا نفاذ گزشتہ شب سات بجے سے ہی عمل میں لایا گیا ہے اور ضلع کے سبھی داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی فورسز نے ناکے لگا رکھے ہیں، صرف ایمرجنسی اور فرنٹ لائن ورکرز کو ہی جانے کی اجازت دی جائے گی۔
انتظامیہ کے علاوہ پولیس لگاتار لوگوں سے گھروں میں رہنے اور کورونا وائرس کی گائیڈلائنز پر عمل کرنے کی اپیل کررہی ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے کئی لوگوں سے کورونا کی صورتحال کے بارے میں پوچھا تو لوگوں کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔ کچھ لوگوں کا تو یہ بھی کہنا تھا کہ یہ لاک ڈاؤن بہت پہلے نافذ کیا جانا تھا جس سے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے میں مدد ہوتی۔