اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cop Dies Of Cardiac Arrest دل کا دورہ پڑنے سے پولیس اہلکار کی موت - ہارٹ اٹیک بیماریاں

پولیس ٹریننگ سینٹر شیری بارہمولہ میں پولیس اہلکار کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ پولیس اہلکار کی شناخت ناری گنڈ خانصاحب بڈگام کے فیاض احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

Cop from budgam dies of cardiac arrest in baramulla
Cop from budgam dies of cardiac arrest in baramulla

By

Published : Jan 14, 2023, 9:41 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس اہلکار کا آج شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں واقع پولیس تربیتی مرکز میں دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی۔
ایک پولیس افسر نے اس ضمن میں بتایا کہ ضلع بڈگام کے ایک پولیس کانسٹیبل فیاض احمد بھٹ کی موت شیری پولیس ٹریننگ سینٹر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ناری گنڈ خانصاحب بڈگام علاقے سے تعلق رکھتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ پولیس اہلکار کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا، تاہم وہاں پہنچنے پر اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس افسر نے مزید بتایا کہ لاش کو تدفین کے لیے آبائی گاؤں بھیجنے کے لیے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

بتادیں کہ کانسٹیبل فیاض احمد بھٹ بارہمولہ میں پی ٹی سی شیری میں زیر تربیت تھے۔

مزید پڑھیں:Heart Attack Deaths in kashmir حرکت قلب بند ہونے کے واقعات میں حالیہ برسوں میں کئی گنا اضافہ

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں حالیہ برسوں کے دوران حرکت قلب بند ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں ہر روز 30 سے 35 ہارٹ اٹیک کے معاملات سامنے آرہے ہیں ۔ جی ایم سی سرینگر اور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے شعبہ امراض قلب میں روزانہ کی بنیاد پر ہارٹ ایٹک کے 20 معاملات درج ہوتے ہیں جبکہ جی ایم سی سرینگر میں یہ تعداد 10 سے 15 کے درمیان دیکھنے کو ملتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details