اردو

urdu

By

Published : Jul 17, 2022, 5:21 PM IST

ETV Bharat / state

Water Tank at School Site in Budgam: اسکول کی جگہ پر واٹر ٹینک، بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ؟

بڈگام کے بیکم ناڈ میں اسکول کی جگہ پر محکمہ پی ایچ ای واٹر ٹینک تعمیر کر رہا ہے اور بچوں کو اسکول سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ Construction of PHE Water Tank At the School Site

Water Tank at School Site in Budgam
اسکول کی جگہ پر واٹر ٹینک، بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ؟

جموں و کشمیر میں ایک طرف جہاں انتظامیہ دعویٰ کررہی ہے کہ بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کے لئے بہتر انتظامات کئے جا رہے ہیں، وہیں دوسری جانب اسکول کی جگہ پر واٹر ٹینک تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ دراصل بڈگام کے بیکم ناڈ میں اسکول کی جگہ پر محکمہ پی ایچ ای واٹر ٹینک تعمیر کر رہا ہے اور بچوں کو اسکول سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔Construction of PHE Water Tank At the School Site

اسکول کی جگہ پر واٹر ٹینک، بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ؟

وہیں اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ تعطیلات پر تھے اور آج جب وہ اسکول آئے تو انہوں نے دیکھا کہ اسکول کی جگہ پر ٹینک Construction of PHE Water Tank At the School Site بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل کمشنر نے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے کہ ٹینک کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے مگر کوئی کاروائی نہیں ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Footpath School Closed in Mumbai: بارش کے سبب فٹ پاتھ پر چلنے والا اسکول بند

وہیں اس معاملے پر سی ای او بڈگام نے مقامی لوگوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اقدامات کر رہے ہیں۔ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو اس طرف فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ نہ ہو اور بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کے لئے اسکول کا اقدام کیا جائے۔Water Tank at School Site in Budgam

ABOUT THE AUTHOR

...view details