مہاتما گاندھی کی 152 جینتی کے موقع پر بڈگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا نے ضلع کے مختلف دفاتر میں صفائی مہم چلایا۔ جس میں متعلقہ محکموں کے تمام افسران نے حصہ لیا۔
وہیں صفائی مہم کے دوران افسران نے عہد کیا کہ وہ سال بھر صفائی پر دھیان دیں گے۔
ڈی سی بڈگام نے بعد میں پنچایت گھر شیخ پورہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر پنچایت راج انسٹی ٹیوشن سے وابستہ افراد کے علاوہ مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔
اس دوران انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ صفائی کی جانب توجہ دیں ساتھ ہی افسران اور پی آر آئی فنکشنریز کو تلقین کی کہ ہمارا کام صفائی اور صاف ماحول بنانے کی جانب ہونا چاہئے۔