بڈگام:جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس علی محمد ماگرے نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا دورہ کیا۔ بڈگام ضلع کے دورے کے دوران چیف جسٹس نے عدالتی کام کاج، تعمیرات سمیت دیگر امور کا جائزہ لینے کے علاوہ کورٹ کمپلیکس چاڈورہ میں جوڈیشل افسران کے لیے رہائشی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ Chief Justice Magrey Visits Chadoora
افتتاح کی گئی جدید رہائشی عمارت میں عدالتی افسران کے آرام اور قیام کے لیے دیگر سہولیات موجود ہیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کورٹ کمپلیکس دی دیوار بندی، اراضی کے حصول، وکلاء چیمبر کی تعمیر، بیت الخلاء اور غسل خانوں کی سہولیات وغیرہ اور چاڈورہ میں نئے کورٹ کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق جاری منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ Justice Magrey Budgam Visit