بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں چیف ہارٹیکلچر آفیسر، بڈگام، ڈاکٹر ایم اقبال بابا نے اپنے دفتر میں ’’ریوائزڈ ماڈیفائڑ ہائی ڈینسیٹی اسکیم‘‘ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ چیف ہارٹیکلچر آفیسر نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ کسان برادری کی بہتری کے لیے کام کریں۔ باغبانی کے ترقیاتی افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر مختص اہداف کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ نجی تاجروں سے کہا گیا کہ وہ تمام شناخت شدہ مقامات پر بغیر کسی تاخیر کے اس ماہ کی 15 تاریخ تک شجر کاری مکمل کریں۔
بعد ازاں چیف ہارٹیکلچر آفیسر بڈگام نے میٹنگ میں موجود کسانوں کی شکایات، مطالبات سنے۔ انہوں نے سبھی کسانوں کو یقین دلایا کہ محکمہ ان کی شکایات کو دور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ دیگر شرکاء میں ڈسٹرکٹ لیڈ بینک منیجر بڈگام، ضلعی سطح کے سبجیکٹ میٹر سپیشلسٹ بڈگام، تمام باغبانی کے ترقیاتی افسران، پرائیویٹ کاروباریوں کے نمائندے اور متعدد کسان موجود تھے۔