اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام کے دو مختلف گاؤں میں محاصرہ اور تلاشی کاروائی - تلاشی کاروائی عمل میں لائی

بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج شام سکیورٹی فورسز نے ضلع کے چرارِشریف اور ناربل علاقوں میں محاصرہ اور تلاشی کاروائی عمل میں لائی۔

دو مختلف گاؤں میں محاصرہ اور تلاشی
دو مختلف گاؤں میں محاصرہ اور تلاشی

By

Published : Oct 8, 2020, 8:19 PM IST

اس کاروائی میں سیکیورٹی فورسز کی 53 آر آر، ایس او جی چاڈورہ، پکھر پورہ اور پولیس نے علمدار کالونی چرار شریف کا محاصرہ کیا۔ بعد ازاں تلاشی کاروائی شروع کر دی گئی، جبکہ پیٹھ پورہ ناربل میں 2 آر آر، ایس او جی ماگام اور پولیس نے یہاں محاصرہ کیا اور تلاشی کاروائی عمل میں لائی۔ پولیس کو مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ان دونوں مقامات میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام: سیاحوں کو سیر کرانے والے روزی روٹی سے محروم


عینی شاہدین نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز گھر گھر جا کر تلاشی کاروائی کر رہے ہیں اور دونوں مقامات پر باہر سے آنے جانے کے راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی شخص کو نہ باہر سے اندر داخل ہونے اور نہ اندر سے باہر جانے کی اجازت ہے۔

دو مختلف گاؤں میں محاصرہ اور تلاشی

وہیں فوج کی ایک بڑی نفری کو ان مقامات پر تعینات کیا گیا ہے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ خبر لکھے تک سرج آپریشن جاری تھا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details