اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام کے سرسیار علاقے میں سرچ آپریشن - عسکریت پسندوں کی موجودگی

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے سرسیار علاقے میں آج شام دیر گئے سیکیورٹی فورسز نے محاصرہ اور تلاشی شروع کی۔

بڈگام کے سرسیار میں سرچ آپریشن
بڈگام کے سرسیار میں سرچ آپریشن

By

Published : Sep 18, 2020, 9:21 PM IST


تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے مشترکہ طور پر سرسیار علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماں کو گولی لگی، بیٹا کچھ کر نہ سکا


بتا دیں کہ گزشتہ روز سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں تین عسکریت پسند اور ایک مقامی خاتون ہلاک ہو گئی تھی۔ تصادم میں ایک سی آر پی ایف افسر زخمی ہوا تھا۔

ہلاک شدہ تینوں عسکریت مقامی تھے اور عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details