بڈگام (جموں کشمیر) :وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک 62 سالہ شخص، جو پیشہ سے بڑھئی ہے، ضلع کے چاڈورہ علاقے کے ریپورہ گاؤں میں مکان کی چھت سے گر کر فوت ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک متوفی، مکان کی چھت پر کام کر رہا تھا جس دوران وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اور پھسل کر نیچے جا گرا جس کے نتیجے اس کی موت واقع ہو گئی، تاہم بڑھئی کو مقامی باشندوں نے فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی بڑھئی کی موت واقع ہو چکی تھی۔
ایک اہلکار نے چھت پر سے گر کر بڑھئی کی موت کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے متوفی بڑھئی کی شناخت عبد الصمد نجار ولد غلام قادر نجار ساکنہ کھیری، گنڈ، چاڈورہ کے طور پر کی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ایک رہائشی مکان کی چھت پر سے نیچے گر کر اس کی موت واقع ہو گئی ہے، جس کے بعد اسے فوری طور پر علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال چاڈورہ لے جایا گیا تاہم بڑھئی کی موت اس سے قبل ہی واقع ہو چکی تھی۔