حفاظتی اہلکاروں کو وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے پیٹھ، زینیگام میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بڈگام پولیس اور فوج کی 53 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے گاؤں کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔
سیکورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی کے دوران ایک مکان میں زیر زمین ہائیڈ آؤٹ کا پتہ لگایا۔ زیر زمین کمین گاہ میں کوئی بھی غیرقانونی شئی موجود نہیں تھی اور نہ ہی اس میں عسکریت پسند چھپے تھے۔