اردو

urdu

ETV Bharat / state

Burglary in Budgam چار نقب زن گرفتار، مال مسروقہ برآمد - بڈگام نقب زنی مال مسروقہ برآمد

بڈگام پولیس نے 93کوئنٹل وزنی لوہے کو دوران شب لوٹنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کر لیا۔ Burglary in Budgam Accused Arrested

چار نقب زن گرفتار، مال مسروقہ برآمد
چار نقب زن گرفتار، مال مسروقہ برآمد

By

Published : Mar 29, 2023, 4:02 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے نقب زنی کے ایک کیس میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بڈگام پولیس کے مطابق یکم فروری 2023کو پولیس اسٹیشن ماگام کو جمیل جمشید ماگرے ولد عبدالاحد ماگرے ساکنہ بٹہ پورہ کانہامہ کی جانب سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا کہ 31-01-23 اور 01-02-2023 کی درمیانی نقب زنوں نے بٹہ پورہ، کانہامہ میں اس کی دکان، آئرن اینڈ سیمنٹ سٹور، کے باہر پڑے تقریباً 93 کوئنٹل وزنی لوہے کی سلاخیں چوری کرلیں۔

اس اطلاع پر پولیس اسٹیشن ماگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 13/2023 درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کے دوران تکنیکی شواہد کی مدد سے کچھ مشتبہ افراد کے نام سامنے آئے جن میں سے ایک کی شناخت مظفر احمد کھٹانہ ولد محمد رفیق کھٹانہ ساکنہ پیرہ، رام بن کے نام سے کی گئیہے، سے مسلسل پوچھ گچھ کے بعد اس نے انکشاف کیا کہ اس نے دیگر 11 ساتھیوں کے ساتھ مل کر بٹہ پورہ کراسنگ سے تقریباً 93 کوئنٹل وزنی لوہے کی سلاخیں چرائی ہیں اور جرم میں 04 ٹرک اور ایک سینٹرو کار سمیت پانچ گاڑیاں استعمال کی گئی ہیں اور چوری شدہ مال بٹوت رام بن کے ایک اسکریپ ڈیلر کو فروخت کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Burglar Arrested بڈگام میں جنریٹری چوری کرنے والا شخص گرفتار

ملزم کے انکشاف پر اسکریپ ڈیلر کو بھی گرفتار کیا گیا اور مسروقہ املاک (93 کوئنٹل لوہے کی سلاخیں) برآمد کی گئیں اور بعد ازاں اسی کیس کے سلسلے میں چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور جرم میں استعمال میں لائے گئے ایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبرJK14B-1095 کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت صادق حسین ولد عظیم بکروال، محمد عرفان بوکرہ ولد عبدالعزیز بوکرہ ساکنان پیرہ، رام بن اور محمد مغل بوکرہ ولد عبدالرشید بوکرہ ساکن سانبہ (جموں) کے طور پر کی گئی ہے۔ جبکہ دیگر ملزمان فرار ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور گرفتاری سے بچنے والے مفرور افراد کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

چار نقب زن گرفتار، مال مسروقہ برآمد

ABOUT THE AUTHOR

...view details