وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جمعہ کی دیر رات چوری کے دو مختلف واقعات میں چوروں نے ایک دکان لوٹ لی اور ایک موٹرسائیکل چوری کر لی۔
ضلع کے رسو گاؤں میں واقع ایک کرانہ کی دکان میں چوروں نے چوری کی واردات کو انجام دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ چوروں نے دکان میں رکھے سامان کے علاوہ ایک ٹی وی اور ایک سی سی ٹی وی کیمرہ سمیت چالیس ہزار روپے بھی چرا لیے۔
متاثرہ دکاندار کی شناخت محمد یوسف پیری کے نام سے ہوئی ہے۔