اردو

urdu

ETV Bharat / state

Burglars Gang Busted in Budgam بڈگام میں چوروں کے گروہ کا پردہ فاش، تین افراد گرفتار - چور بڈگام میں سیگریٹ چرا کر فرار

گرفتار افراد نے پوچھ تاچھ کے دوران چوری کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق نقب زنوں کے قبضے سے چرائے گئے مالہ مسروقہ کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔

burglars-gang-busted-in-budgam-stolen-property-worth-lacs-recovered
بڈگام میں پولیس نے چوروں کے گروہ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2023, 9:02 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پولیس نے نقب زنوں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرکے تین افراد کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے لاکھوں روپیہ مالیت کا مالہ مسروقہ برآمد کرکے ضبط کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 20 ستمبر 2023 کو پولیس اسٹیشن ماگام میں ایم بی ٹریڈریس نامی تاجر نے شکایت درج کی کہ 19 اور 20 ستمبر کی درمیانی شب نامعلوم نقب زنوں نے ان کے آفس واقع اگری کلان ماگام میں پانچ لاکھ روپیہ مالیت کے سیگریٹ چرا کر فرار ہوئے۔
شکایت ملنے کے بعد پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 144 کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
موصوف ترجمان کے مطابق پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا لاکر کئی مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر پولیس اسٹیشن طلب کیا جس دوران تین افراد جن کی شناخت محمد یاسین ہجام عرف کوبرا ولد غلام مصطفیٰ ہجام ساکن ترکول بل پٹن، جاوید احمد شیخ ولد غلامم محمد شیخ ساکن چر پورہ نارہ بل اور مظفر احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن ریشی پورہ ہانجی ویرہ پٹن کے بطور ہوئی کا نام سامنے آیا۔

مزید پڑھیں:Burglary Case Solved بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل، دو گرفتار، مسروقہ زیورات برآمد


انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد نے پوچھ تاچھ کے دوران چوری کی اس واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ان کے مطابق نقب زنوں کے قبضے سے چرائے گئے مالہ مسروقہ کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔
(یو این آئی )

ABOUT THE AUTHOR

...view details