بڈگام (جموں و کشمیر) :وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو ’’بدنام زمانہ‘‘ چوروں کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج انہیں جیل روانہ کر دیا۔ جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کے خلاف 14 مقدمات پہلے سے ہی درج تھے۔
پولیس بیان کے مطابق بد نامہ زمانہ دو عادی مجرموں - جو گھروں اور دکانوں میں داخل ہوکر چوری کی بڑی وارداتیں انجام دینے کے لیے بدنام تھے - کو بڈگام پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اعلیٰ حکام سے قانونی طور پر اجازت لینے کے بعد پولیس نے دونوں نقب زنوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا۔‘‘ بڈگام پولیس نے دونوں افراد کی شناخت ہانجی ویرا، خوش بہار کالونی، پٹن کے آزاد مختار حجام اور پٹن قصبہ کی ہانجی ویرا کالونی کے رہائشی الطاف ڈار کے طور پر کی ہے۔