ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک بتیس سالہ شخص سعودی عرب میں حادثے کا شکار ہوا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ شخص صبح ایک کار میں سوار تھا جو حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والےشخص کی شناخت ڈونی وارا چاڈورہ کے سید اسرار اندرابی کے طور پر ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں کار حادثہ میں بڈگام کے نوجوان کی موت اہل خانہ کے پاس جب یہ خبر پہنچی تو وہاں غم کا ماحول چھا گیا۔
اسرار کے ایک رشتہ دار نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ اسرار جدہ میں کام کر رہا تھا اور آج صبح وہ ایک کار میں اپنی کام کی جگہ کی جانب جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کار حادثے میں موقع پر ہی سید اسرار کی موت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
فوت ہوئے شخص کے رشتہ دار نے بتایا کہ آج قریب ایک بجے اہل خانہ کو یہ خبر ملی جسکے بعد وہ کافی دکھ میں ہیں۔