اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: فحش ویڈیو اپلوڈ کرنے والا نوجوان گرفتار - سخت قانونی کارروائی

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سوشل میڈیا پر ’قابل اعتراض‘ ویڈیو کلپ اپلوڈ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بڈگام: فحش ویڈیو اپلوڈ کرنے والا نوجوان گرفتار
بڈگام: فحش ویڈیو اپلوڈ کرنے والا نوجوان گرفتار

By

Published : Jul 18, 2020, 9:22 PM IST

ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک مقامی لڑکی کی ویڈیو اپلوڈ کی جو آنا فاناً میں وائرل ہو گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کرکے اپلوڈ کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

بڈگام پولیس نے فوری طور معاملہ درج کرکے ویڈیو اپلوڈ کرنے والے فیاض احمد نامی ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ نوجوان نے ایک مقامی لڑکی کے ساتھ ’قابل اعتراض‘ ویڈیو کلپ بنا کر اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کیا جنہوں نے اسے وائرل کیا۔

وائرل ویڈیو سے متعلق عوامی حلقوں میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا۔ عوام کی مانگ ہے کہ ویڈیو بنانے والے اور اسے اپلوڈ کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔

پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر درج کرکے رانگر چاڈورہ سے تعلق رکھنے والے فیاض احمد کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details