نوجوان کے نالے میں ڈوبنے کی خبر علاقے میں پہنچی تو فوری طور پر تلاشی مہم شروع کی گئی۔ ایس ڈی آر ایف، ریور پولیس اور جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ عرفان کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن اندھیرا ہونے تک نوجوان کی لاش نہیں مل کسی تھی جس کے بعد تلاشی روک دی گئی تھی تاہم صبح ایک بار پھر تلاشی مہم شروع ہوئی اور مذکورہ نوجوان کی لاش دوپہر تقریباً 3 برآمد کی گئی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چند برس قبل نالے پر پل بنانے کا کام شروع کیا گیا تھا اور اس دوران ندی میں کھُدائی ہوئی تھی لیکن کام ادھورا چھوڑ دیئے جانے کے سبب کھُدائی کے دوران بنے گڑھے میں ہی عرفان نام کے نوجوان کی ڈوب کر موت ہوئی ہے۔