افتتاحی تقریب کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا بھی موجود رہے اور ان کی ہی موجودگی میں نائب چیئرپرسن ڈی ڈی نے سے اپنا دفتر سنبھالا۔
ڈی ڈی سی نائب چیئرمین بڈگام میڈیا سے بات کرتے ہوئے نائب چیئرمین نے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کے جو بھی بنیادی مسائل ہونگے وہ کسی بھی قیمت پر ان کے مسائل کا ازالہ کریں گے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ "اگر انصاف کے ساتھ الیکشن ہوا ہوتا تو ضلع بڈگام میں آج این سی کا ڈی ڈی سی چیئرمین ہوتا'۔
نذیر احمد نے یہ بھی کہا کہ "جب مجھے بطور نائب چیئرمین نو ووٹ ملے تھے تو میرے چیئرمین کو سات ہی ووٹ کیسے ملے جبکہ سبھی نو ڈی ڈی سی ممبران ہمارے ساتھ ہر وقت وجود ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے جب انہوں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا تب سے وہ ہوٹلوں تک ہی محدود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بڈگام: پیر باغ کی عوام کا محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج
انہوں نے کہا کہ الیکشن لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے مقصد سے منعقد ہوئے تھے لیکن جب ہمیں اب لوگوں تک پہنچنے ہی نہیں دیا جاتا ہے پھر کیا فائدہ۔