بڈگام:ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (محکمہ قبائلی امور جموں و کشمیر) نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے شیخ العالم ہال میں شیڈول ٹرائب طلبہ کے لیے ایک روزہ آگاہی کیمپ کم ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ آگاہی کیمپ میں شیڈول ٹرائب طلبہ کے لیے مرکزی سرکار و یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے وضع کی گئی خصوصی اسکالرشپ اسکیموں/این ایس پی وغیرہ کے بارے میں شرکاء کو معلومات فراہم کی گئی۔ Budgam Tribal Affairs organized Awareness Camp
آگاہی کیمپ کے بعد کوارڈینیٹر اور نوڈل آفیسر، ٹرائبل افیئرس جاوید احمد پرے نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ اس طرح کے آگاہی کیمپس وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ قبائلی بچوں کو حکومت کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں کے بارے میں نہ صرف آگاہی فراہم ہو سکے بلکہ انہیں ان اسکیمز کا مکمل فائدہ بھی پہنچ سکے۔ کوآرڈینیٹر نے کہا کہ ’’ضلع بڈگام میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے جن میں ایک اسکول بھی شامل ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ایس ٹی طلباء کے لیے بورڈنگ کی سہولت بھی دستیاب رکھی جائیں گیں۔‘‘