کشمیر میں ’طہری‘ اور بنڈار کا اہتمام قدرتی آفتوں، بلاؤں اور بیماریوں سے حفاظت کے لیے نجی اور اجتماعی طور پربھی کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں وسطی ضلع بڈگام کے نارہ بل علاقے میں کورونا وائرس کی وبا سے نجات پانے اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ایک اجتماعی بنڈار ’طہری‘ کا اہتمام کیا گیا۔
واضح رہے کہ چاول میں مخصوص قسم کے مصالحہ جات اور بعض دفعہ گوشت ملا کر اسے بڑی دیگوں میں پکایا جاتا ہے۔ زرد رنگ کے لیے ہلکی سی ہلدی بھی ڈالی جاتی ہے۔