ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں پیر کی صبح سرینگر - گلمرگ روڑ پر مشکوک باکس برآمد ہوتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مشکوک باکس کو کھول کر اس میں سے دو رائس کوکر اور ایک ٹفن برآمد کیا۔ آفیشلز کے مطابق باکس میں سے کوئی بھی بم وغیرہ برآمد نہیں کیا گیا۔